the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
عراق کے نیم فوجی دستوں کی اکائیوں نے قدیم شہر الحضر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ عراقی فوج کے ترجمان کے مطابق نیم فوجی دستوں نے داعش کے شدت پسندوں کو قدیم شہر سے باہر کرتے ہوئے شہر پر قبضہ کر لیا۔ داعش نے اپنے تین سال کے قبضے کے دوران شہر کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ تاہم، اس دوران نقصان کتنا ہوا ہے اس کے بارے میں تفصیلات نہیں مل سکی ہیں۔

واضح ر ہے کہ داعش نے 2015 میں ایک ویڈیو جاری کیا تھا جس میں الحضر کی یادگاروں کو نقصان پہنچاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ ایران میں تربیت یافتہ شیعہ



قیادت والے جنگجوؤں نے منگل کی صبح الحضر کو آزاد کرانے کے لئے اپنی مہم شروع کی تھی ۔ اس شیعہ جنگجو گروپ کا قیام 2014 میں داعش کے قیام کے بعد عمل میں آیا تھا۔

الحضر 2014 میں داعش کے کنٹرول میں آنے سے پہلے عراق کے سب سے محفوظ قدیم مقام میں سے ایک تھا۔ دارالحکومت بغداد سے 290 کلومیٹر شمال مغرب اور موصل سے 110 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع الحضر غالبا دسری تیسری صدی قبل مسیح میں آباد کیا گیا تھا۔ شہر کے کئی مندر یونانی اور رومن فن تعمیر کا نمونہ پیش کرتے تھے اور ان میں مشرقی آرائشی کی خصوصیات بھی ملتی تھیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.